146 Views

نئی دہلی۔
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صبح ساڑھے چار بجے تک آنے والی رپورٹس کے مطابق95 ہزار529 نئے کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کے مطابق ایک دن کےدوران کووڈ انیس کے سبب 1168 اموات بھی ہوئی ہیں۔



بھارت اس وقت امریکا کے بعد دنیا میں کورونا وائرس سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے، جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 44لاکھ 62ہزارسے زائد ہے جبکہ اس مہلک وائرس کے سبب موت کے منہ میں جانے والوں کی تعداد75 ہزار سے زائد ہے

Avatar

By ajazmir