431 Views

چکوٹھی( )03ستمبر2020ء
آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ میں آج یہاں چکوٹھی میں لائن آف کنٹرول پر آیا ہوں میں نے دنیا بھر میں ملین مارچزکئے۔جن میں لندن، برسلز، ڈبلن،نیویارک اوربرلن میں دیوار برلن پرملین مارچ شامل ہیں۔میرے ان ملین مارچز اورمظاہروں کا ٹارگٹ تھاآربار کے کشمیری چکوٹھی سے اور آرپار لائن آف کنٹرول کو اس طرح روند ڈالیں جیسا کہ جرمنوں نے دیوار برلن کو روندڈالا تھا۔میں نے یہ تہیہ کیا تھا کہ مودی دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی جائے گامیں اس کا پیچھا کروں گا۔میں آزاد کشمیر کا واحد لیڈر ہوں جس نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا اور سری نگر کے لال چوک میں کھڑے ہو کر مودی کو اس کی نو لاکھ فوج کے سامنے للکارہ تھا۔میں اس موقع پر پاک فوج کو بھی سلام پیش کرتا ہوں جو لائن آف کنٹرول پر بھارت بلا اشتعال فائرنگ کا بھرپور انداز میں منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔میں لائن آف کنٹرول کے متاثرین کے مسائل سے آگاہ ہوں اور اس سلسلے میں وفاقی حکومت نے لائن آف کنٹرول کے متاثرین کے لیے ساڑھے تین ارب سے دیے۔فاروق حیدر اینڈ کمپنی لوٹ مار اور کرپشن میں مصروف ہے۔میں بیوروکریسی کو متنبہ کرتا ہوں کہ وہ اس کرپٹ ٹولے کی کرپشن میں حصہ دار نہ بنیں۔پی ٹی آئی کشمیر اقتدار میں آکر کرپٹ ٹولے کا کڑا احتساب کرے گی۔آج میں یہاں چکوٹھی میں ہزاروں کی تعداد میں مجمع دیکھ کر یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ فاروق حیدر وزیراعظم توکجا آئندہ ممبر اسمبلی میں نہیں بن سکے گا۔میں یہاں کی دونوں سے اپنے ساتھ لے کر جا رہا ہوں۔مجھے پتا ہے کہ فاروق حیدر کتنا دلیر ہے جب وہ کوہالہ کراس کرتا ہے تو اس کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو جاتی ہیں اور وہ پاؤں پکڑنا شروع کر دیتا ہے۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں چکوٹھی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جلسہ عام کی صدارت نے ضلعی صدر اخلاق خان کی۔ جبکہ اس موقع پر جلسہ عام سے سابق وزراء خواجہ فاروق احمد,سیدمرتضی گیلانی,قاضی اسرائیل,چوہدری اسحاق طاہر,میجر ریٹائرڈ رفیق,اخلاق خان,سید ذیشان حیدر کاظمی,شیخ صادق,چوہدری شاہنواز,سید اظہر گیلانی,تبریز کاظمی،,زاہد فرید,راجہ مدد, راجہ آصف,راجہ عاصم خورشید,راجہ شیراز,راجہ نوید مشتاق,راجہ محبوب,منیر اختر سلہریا,آصف مغل,کلیم شاہ,زاہد اکرم ایڈووکیٹ,حاکم دین ایڈوکیٹ,اوردیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل جب بیرسٹر سلطان محمود چوہدری مظفر آباد سے چکوٹھی کیلئے روانہ ہوئے تو ان کاراستے میں سراں,گڑھی روپٹہ,ہٹیاں بالا، دھنی, چناری میں جگہ جگہ شاندارانداز میں والہانہ استقبال کیا گیا۔اس موقع پربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔ان پر گل پاشی کی گئی، اس موقع پر راستے کو بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے خیرمقدمی بینرز, قدآورپینافلیکس اور پارٹی کے جھنڈوں سے دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔انہیں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے بہت بڑے جلوس میں جلسہ گاہ لایا گیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے کارکنوں, یوتھ ونگ اور آئی ایس ایف کے نوجوانوں نے عمران خان اور سلطان محمود چوہدری کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی۔اس موقع پراپنے خطاب میں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ آج یہاں چکوٹھی میں ہزاروں کا مجمع دیکھ کر میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ انشاء اللہ آئندہ حکومت آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی ہوگی۔اس جلسہ کی خصوصیت یہ بھی تھی کہ اس میں بڑی تعداد میں لوگ مسلم لیگ نون سے مستعفی ہو کر لو پی ٹی آئی میں شامل ہوئے۔جس میں یونین کونسل کھلانا تقریبا ساری کی ساری پی ٹی آئی کشمیر میں شامل ہوگئی۔اس سے قبل پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے چکوٹھی میں پی ٹی آئی کشمیر کے ضلع دفتر کا بھی افتتاح کیا.اس موقع پر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔***

Avatar

By ajazmir