307 Views

گھڑی ڈوپٹہ کے نواحی علاقے کومی کوٹ میں نامعلوم چور دوکان کی چھت کاٹ کر پونے دو لاکھ روپے لے اڑے۔تفصیلات کے مطابق کومی کوٹ بازار میں شیخ رضوان کی دوکان رضی ٹریڈرز کی چھت بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات نامعلوم چور کاٹ کر کاؤنٹر میں موجود تقریباً ہونے دو لاکھ روپے چرا کر لے گئے مالک دوکان نے چوری کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر چوکی پولیس کوٹ کو آگاہ کیا جس کے بعد چوکی کا عملہ وقار شاہ،وحید راجپوت جائے وقوعہ پر پہنچے اور تفتیش شروع کر دی ہے تاحال چوری کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا اور نہ ہی کسی چور کو گرفتار کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس فوری طور مقدمہ درج کر کے چوروں کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے لوٹی ہوئی رقم بر آمد کرے تانکہ علاقہ کے عوام میں پائی جانے والی تشویش کا خاتمہ ممکن ہو

Avatar

By ajazmir