193 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سابق صدر صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر مرحوم کی چودہویں برسی انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ بنی حافظ میں منائی گئی ماہ محرم الحرام اور شدید موسمی خرابی کے باعث عوامی اجتماع کا انعقاد نہ ہو سکا برسی کی بڑی تقریب 27ستمبر بروز اتوار کو بنی حافظ میں منعقد کرنے کا اعلان کر دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق دو ستمبر کے روز سابق صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر صاحبزادہ محمد اسحاق ظفر کی چودہویں برسی کی دعائیہ تقریب کا انعقاد بنی حافظ میں کیا گیا جس میں ان کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی گئی پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر نے کہا ہے کہ ماہ محرام الحرام اور شدید موسمی صورتحال کے باعث دو ستمبر کے روز تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا ان شاءاللہ 27ستمبر کے روز بڑا اجتماع منعقد کیا جائے گا جس میں پاکستان اور آزاد کشمیر بھر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی

Avatar

By ajazmir