473 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)کیانی برادری کے زعماء شاہنواز کیانی مرحوم کے بڑے بھائی محمد الطاف کیانی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا پہنچ گئے یونین آف جر نلسٹ ضلع جہلم ویلی کے صدر،ڈسٹرکٹ پریس کلب کے رکن اعجاز میر اور دیگر صحافیوں کے خلاف انکی برادری اور قریبی عزیزوں کی جانب سے ہتک امیز پوسٹوں اور کیے گئے کمنٹس پر ان کیمرہ معافی مانگ لی ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے رکن اعجاز احمد میر اور جملہ صحافیوں نے فی سبیل اللہ معاف کرتے ہوئے پانچ ستمبر کی بھوک ہڑتال اور تھانہ چناری میں ایف آئی آر کے اندارج کے لیے دی گئی درخواست وآپس لینے کا اعلان کر دیا۔



تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز گکھڑویلفیئر ایسو سی ایشن ضلع جہلم ویلی کے صدر محمد اکبر کیانی،مقتول شاہ نواز کیانی کے بڑے بھائی محمد الطاف کیانی،مقتول کے برادر نسبتی یاسر جنید اور طاہر عزیز کیانی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں صدر سید عمر کاظمی،سابق صدر محمد اسلم مرزا،اعجاز احمد میر،محمد عارف کشمیری، مبارک حسین اعوان،سید اسرار ہمدانی،ارشد رشید اعوان اور دیگر صحافیوں سے تقریبا دو گھنٹے تک مذاکرات کیے دوران مذاکرات اپنے عزیزوں اور قریبی رشتہ داروں کی سوشل میڈیا پر لگائی گئی توہین امیز پوسٹوں اور کیے گئے کمنٹس کو صریحاقانون کی خلاف ورزی اور ہتک امیز حرکات قرار دیا جس پر کیانی برادری کے زعماء نے مذمت کرتے ہوئے کھلے دل سے اپنے عزیزوں کی غلطیاں تسلیم کیں اور صحافیوں سے فی سبیل اللہ معاف کرنے کا مطالبہ کیااور استدعا کی کہ ہماری آراء کو تقویت بخشتے ہوئے معاف کیا جائے انھوں نے کہا کہ آج کے بعد ہماری برادری اور عزیز و اقارب کی جانب سے جو بھی غلط پوسٹ اور کمنٹس کرے گا اس کا وہ خود ذمہ دار ہو گا اور ہتک امیز پوسٹوں پر ہم صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہو کر اپنی مدعیت میں سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کروائیں گے کیانی برادری زعماء نے شاہ نواز کیانی بھٹو مرحوم کے قتل سے لیکر مقدمہ قتل کے چالان تک ہونے والی ذمہ دارانہ صحافتی کردار پرڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے صحافیوں کی باالعموم اور اعجاز احمد میر کی صحافت پر باالخصوص شکریہ ادا کیااور آئندہ بھی ذمہ دارانہ صحافتی کردار کی ادائیگی کے لیے بھر پور تعاون کی بھی استدعا کی اور تمام صحافیوں سے فی سبیل اللہ معافی طلب کی جس پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے جملہ صحافیوں نے معاف کرتے ہوئے پانچ ستمبر کی تادم بھوک ہڑتال کی کال اور تھانہ چناری میں دی گئی ایف آئی آر کے اندارج کی درخواست وآپس لینے کا اعلان کیاڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے صحافیوں نے اپنی تحریک میں ساتھ دینے والے سیاسی جماعتوں کے قائدین، صحافی برادری، تمام پریس کلب ہا اور صحافیوں کی تنظیمات، وکلاء،تاجر برادری،سول سو سائٹی،معززین و اکابرین،اور جملہ ملازمین کی تنظیمات کے ذمہ داران کا فردا فردا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاشرتی برائیوں کے خاتمے،عوامی مسائل کے حلاورجہدو جہد آزادی کے لیے اپنا صحافتی کردار بے خوف و خطر ادا کرتے رہیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Avatar

By ajazmir