319 Views

وزیراعظم آزاد کشمیر کے آبائی حلقہ انتخاب یوسی چناری کا نواحی علاقہ سربن زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم گزشتہ الیکشن میں راجہ فاروق حیدر کے کیے گئےوعدے تاحال پورے نہ ہو سکے وزیراعظم سے ملاقات کے لیے جانے والےبار بار ٹائم لینے کے باوجودسربن کے باسی چکر لگا کر بغیر ملاقات کے واپس آنے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار چیرمن ینگ اتحاد مشتاق احمد چوہان اور عوام علاقہ سربن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ اگر بات کی جائےاس بدقسمت گاؤں کی تو یہ جگہ چناری سے بیس کلو میٹر دور اور بلندی پر واقع ہے جس کی کل آبادی دس ہزار کے قریب ہے اور یہ یونین کونسل چناری میں سب سے زیادہ آبادی والا گاؤں ہے اتنی بڑی آبادی والے علاقے میں نہ کوئی ڈسپنسری ہے نہ کوئی ڈاکٹر ہے مڈل سکول کی عمارت ٨اکتوبر ٢٠٠۵کے زلزلے میں تباہ ہوئی جو اب تک تعمیر نہیں کی گئی اور نہ ہی بانڈی سیداں سے سربن تقریبا پانچ کلو میٹر روڈ کی تعمیر پر کوئی توجہ دی گئی ہے اس روڈکو بھی عوام علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت چلنے کے قابل بنایااوپر کی طرف سے آنے والی کچھی روڈ جو چکوٹھی کی طرف سے آتی ہے اور صرف بہار کے موسم میں چلتی ہے وہ اس وقت مکمل طور پر بند ہو چکی ہے رات کی تاریخی میں جب کوئی عورت یا بزرگ،مریض اگر سریس ہو جائے تو اس کو گاؤں کی واحد ایک جیپ ہے اس میں رکھ کرچناری کی طرف سفر شروع ہوتا ہے تو ساتھ میں آنے والوں کی زندگیاں بھی خطرے میں ہوتی ہیں اگر بارش ہو جائے تو اگلے دن سربن کے لوگ پورا دن گاڑی گزرنے کا راستہ بناتے ہیں تا کہ رات کو جیپ راشن لے کر گاوں پہنچ سکے اس روڈ پر دوسرے علاقوں کے ڈرائیور تو جاتے ہی نہیں اس سے قبل بھی اس روڈ پر کئی حادثے پیش آچکے ہیں جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں حال ہی میں آخری حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک جاں بحق اور سات شدید ذخمی ہوئےجن میں دو زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں اس لیے ہمارا وزیر اعظم فاروق حیدر سے مطالبہ ہے کہ وہ خود سربن کی پوری حالت سے واقف ہیں اور انہوں نےالیکشن کے دوران یہ وعدہ کیا تھا کہ اس بار وہ سربن کے ساتھ ہونے والی زیاتیوں کا ازالہ کریں گے تو سربن کی عوام آپ کی منتظر ہے یاد رہے کہ فاروق حیدر ہر بار اس جگہ سے یکطرفہ وکٹری حاصل کرتے ہیں اس لیے سربن کے لوگوں کو اس بار ان سے بڑی امیدیں تھیں فاروق حیدر سربن کے عوام کی امیدوں کو فوری پورا کریں تانکہ امدہ الیکشن میں بھی وہ ماضی کی طرح کامیابی حاصل کر پائیں

Avatar

By ajazmir