Thu. Apr 25th, 2024
984 Views

ہٹیاں بالا( بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پریس کلب جہلم ویلی کا اجلاس زیر صدارت صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب جہلم ویلی سید عمر کاظمی منعقد ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹر ی محمد زاہد جاوید عباسی، سینئر نائب صدر شاہد عزیز کیانی ، سیکرٹری نشرواشاعت مبارک حسین اعوان ، نائب صدر محمد زاہد اعوان ، سابق صدر پریس کلب محمد اسلم مرزا، سابق ممبر گورننگ باڈی پریس فاونڈیشن خوشحال خان قذافی ، ممبر گورننگ باڈی پریس فاونڈیشن محمد عارف کشمیر ی، یونین آف جرنلسٹ ضلع جہلم ویلی کے صدر اعجاز احمد میر،اسرار ہمدانی نے شرکت کی



اجلاس میں تمام امور زیر بحث آئے جس میں یہ بھی طے پایا کہ ضلع جہلم ویلی کے صحافیوں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والوں کے خلاف پولیس و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال ایف آئی آر اندراج نہ کیئے جانے پر صحافیوں نے آئندہ کا لاءحہ عمل طے کیا چار ستمبر کو ضلع بھر کے صحافیوں کا اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی اور پانچ ستمبر کو ڈسٹرکٹ پریس کے جملہ عہدیداران و ممبران ڈپٹی کمشنر آفس ہٹیاں بالا کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال کریں گے پانچ ستمبر کی تادم مرگ بھوک ہڑتال میں صحافیوں کی جملہ تنظیمات ،پریس کلب ہا کے صحافیوں نے تائید و حمایت کا بھی اعلان کر دیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

By ajazmir