206 Views

تین ستمبر کو بیرسٹر سلطان محمود کی آمد پر چکوٹھی کے مقام پر تاریخ ساز جلسہ منعقد ہوگا ۔ پی ٹی آئی جہلم ویلی متحد و منظم ہو کر ن لیگ اور پی پی کی چالیس سالہ پارٹنر شپ کو گھر بھیجیں گے اسحاق طاہر ، ذیشان حیدر، اخلاق خان
جہلم ویلی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری و سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اسحاق طاہر، ضلعی صدر اخلاق خان، جنرل سیکرٹری وسابق امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تین ستمبر کو چکوٹھی جہلم ویلی میں سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں شاندار جلسہ منعقد ہوگا ۔ اس اہم پروگرام میں ضلع بھر سے ہزاروں کارکنان و عہدیداران شریک ہونگے ۔ تحریک انصاف جہلم ویلی میں متحد و منظم ہو چکی ہے جہلم سے کرپٹ و موروثی سیاسی کلچر کو ختم کر کے دم لیں ۔ دو گھروں کی چالیس سالہ موروثی سیاسی پارٹنر شپ کے اختتام کا وقت آن پہنچا ہے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق تحریک انصاف کو جہلم ویلی میں سب سے بڑی سیاسی قوت بنائیں گے ۔ چکوٹھی جلسہ میں ضلع بھر سے سیکنڑوں افراد ن لیگ پی پی اور مسلم کانفرنس چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شامل ہونگے ۔ یہ جلسہ جہلم ویلی کی سیاسی سمت کا تعین کرے گا۔ تحریک انصاف کے کارکنان حکومت بنانے اور چلانے کے لئے تیار ہو جائیں

Avatar

By ajazmir