304 Views

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)بھارت اور چینی فوجیوں کے ما بین پین گونگ جھیل کے قریب جھڑپیں ہو ئی ہیں۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق لائن آف ایکچول کنٹرول پر ایک بار پھر بھارتی اور چینی فوجیوں کے مابین تصادم کی اطلاعات ہیں۔ 29 اور 30 اگست کی رات کو پینگونگ جھیل کے جنوب میں اچانک چینی فوج کی نقل و حرکت بڑھ گئی۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فوج کے ترجمان کرنل امان آنند نے کہا کہ بھارتی فوج نے چینی فوجیوں کے اقدام کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی فوجیوں نے فوجی اور سفارتی سطح پر اٹھائے گئے اتفاق رائے کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس نے یہاں کی صورتحال کو بدلنے کی ناکام کوشش کی۔واضح رہے ک گزشتہ دو ماہ سے لداخ کے گلوان وادی میں بھارتی اور چینی فوجیوں کے مابین کشیدگی جاری ہے اس کشیدگی کو ختم کرنے کے سفارتی سطح سمیت کرنل سطح کی با چیت ہو چکی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Avatar

By ajazmir