191 Views

مظفرآباد (پی آئی ڈی)30 اگست 2020ء
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید04افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور170افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے جبکہ ایک کرونا کے مریض کی موت ہوئی ۔نئے سامنے آنے والےکیسز میں سے 2 کا تعلق میرپور، 1کا پونچھ اور1کا حویلی سے ہے جبکہ پونچھ میں ایک شخص کرونا کی وجہ سے فوت ہوا۔ آزادکشمیر میں اب تک33245افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور2298افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے2115افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ121مریض زیر علاج ہیں اور 62مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 22کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،9کاپونچھ،08کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 5کاتعلق میرپور اور07کابھمبر اور6کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے2115 افرادمیں سے مظفرآباد سے665،جہلم ویلی37،نیلم 41،پونچھ سے197،باغ سے130،حویلی18، سدھنوتی65،میرپور453،بھمبرسے263جبکہ کوٹلی سے246مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے121 مریضوں میں سے103مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ18مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 4، سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 9،ڈی ایچ کیو باغ میں 1،ڈی ایچ کیو میرپور میں 3جبکہ کوٹلی میں 1 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق29994افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔
٭٭٭٭٭٭

Avatar

By ajazmir