348 Views

جہلم ویلی اور باغ کے سنگم پر واقع خوبصورت سیاحتی مقام گنگا چوٹی ٹوریسٹ ڈکیتی و زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ۔جنسی ہراسانگی و زیادتی کا شکاربننے والی بیوہ خاتون مسماۃ ( م ) کو پولیس نے ٹریس کرلیا۔ سیاحتی مقام گنگا چوٹی ڈکیتی وزیادتی کیس کے اصل کردار بے نقاب ہونے لگے ۔ جنسی ہراسانگی و ڈکیتی کیس میں گینگ ریپ کے اشارے مل رہے ہیں ۔



جنسی ہراسانگی اور زیادتی کا شکار بننے والی (م ) کا پولیس نے ڈی ایچ کیوہسپتال ہٹیاں بالا سے میڈیکل چیک اپ کروا لیا جبکہ ڈرائیور جاوید کاظمی سے بھی پولیس نے بیانات قلمبند کر لیے
ٹوریسٹ کیساتھ زیادتی و ڈکیتی کیس کے ملزمان کے خلاف درج ایف آئی آرمیں 10زیڈ اے کا اضافہ کر دیاگیاگرفتار ملزمان کا بھی میڈیکل چیک اپ کا پراسس مکمل کر لیا گیاملزمان نے دوران تفتیش کیس کے حوالے سے سب کچھ اگل دیا ہے البتہ ابھی تک پولیس نے جاوید کاظمی کو گرفتار نہیں کیا بیان لینے کے بعد اسے چھوڑ دیا گیا جس کے بعد شکوک و شبہات میں مزید اضافہ ہونے لگا ہے

Avatar

By ajazmir