254 Views

چکار چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نا رک سکا چوروں کا سراغ لگانا پولیس کے لیے چیلنج بن گیا گزشتہ رات چوروں نے تھانہ پولیس چکار آفیس کے ناک تلے محمد علی جناح سکول اینڈ کالج کی کھڑکیاں کاٹ ڈالی سکول میں فرنیچر کے علاوہ کوئی چیز میسر نا ہونے کے باعث چوروں کو خالی ہی لوٹنا پڑا۔



تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کی آبائی تحصیل چکار میں آئے روز چوروں نے وارداتیں کرنے والا گروہ محترک ہو گیا گزشتہ ایک ہفتہ میں چوروں نے انت مچا دی گزشتہ جمعہ اور ہفتہ صدر انمجن تاجران اور اکرام سائن آرٹ شاپس پر بھی واردات ڈالی گئ اس سے پہلے بھی رواں ماہ میں چکار ٹاؤن ایریا میں چوری کی وارداتوں کی اطلاعات موصول ہوتی رہی ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات چوروں نے تھانہ پولیس چکار آفیس کے ناک تلے محمد علی جناح سکول اینڈ کالج کی کھڑکیاں کاٹ ڈالی سکول میں فرنیچر کے علاوہ کوئی چیز میسر نا ہونے کے باعث چوروں کو خالی ہی لوٹنا پڑا چکار میں چوری کی وارداتوں پر قابو پانا اور چوروں کو پکڑنا پولیس کے لیے چیلنج بن گیا آئے روزچوری کی وارداتوں میں اضافے پر عوام علاقہ چکار نے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھا دیے

Avatar

By ajazmir