147 Views

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)
مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے علاقے پانتھہ چوک تصادم میں 3کشمیری نوجوان حریت پسند شہید ہوگئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے پانتھہ چوک میں ہفتہ کی دیر رات گئے پانتھہ چوک میں پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ناکہ پارٹی پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی گئی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کاروائی شروع کی۔ تلاشی کاروائی کے دوران حریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر دوبارہ فائرنگ کی میں جس بعد طرفین تصادم شروع ہوا۔کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ تصادم میں ایک حریت پسند شہید ہو گیا۔ جبکہ ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔ رات کے وقت فائرنگ رک گئی ، لیکن جونہی روشنی نمودار ہوئی، تو آپریشن دوبارہ شروع کیا۔ جس کے بعد مزید2 حریت پسندوں کو شہید کردیا گیا۔
ساوتھ ایشین وائر کو ذرائع نے بتایا کہ تصادم کے پہلے مرحلے میں ایک ایس اوجی اہلکار زخمی ہوا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔
مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران 10نوجوان حریت پسند شہید ہو گئے ہیں۔جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے زادورا میں بھارتی مسلح افواج تین کشمیری نوجوان حریت پسندوں کو شہید کردیا۔اس سے قبل جمعہ کے روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے کلوورہ میں بھارتی فوج نے تلاشی اور محاصرے کی کاروائی کے دوران 4حریت پسندوںکو شہید جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا۔
سرکاری افواج نے اتوار کی صبح پلوامہ کے علاقے محلہ چندریگام ترال میں سرچ آپریشن بھی شروع کیا ۔

Avatar

By ajazmir