139 Views

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)
مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کے علاقے پانتھہ چوک تصادم میں ایک کشمیری نوجوان حریت پسند شہید ہو گیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کے پانتھہ چوک میں ہفتہ کی دیر رات گئے پانتھہ چوک میں پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ناکہ پارٹی پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی گئی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور تلاشی کاروائی شروع کی۔ تلاشی کاروائی کے دوران حریت پسندوں نے سیکیورٹی فورسز پر دوبارہ فائرنگ کی میں جس بعد طرفین تصادم شروع ہوا۔کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ تصادم میں ایک عسکریت پسند شہید ہو گیا۔ جبکہ ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت کی بھی اطلاع ہے۔
ساوتھ ایشین وائر کو ذرائع نے بتایا کہ تصادم کے پہلے مرحلے میں ایک ایس اوجی اہلکار زخمی ہوا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔
مقبوضہ کشمیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ 8ویں شہادت ہے۔

Avatar

By ajazmir