Thu. Mar 28th, 2024
618 Views

سرینگر(ساوتھ ایشین وائر)جمعہ کے روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں کے علاقے کلوورہ میں بھارتی فوج نے تلاشی اور محاصرے کی کاروائی کے دوران 4حریت پسندوںکو شہید جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس ، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے کلوورہ میں کورڈن اینڈ سرچ سرچ آپریشن شروع کیا۔کشمیر پولیس نے شہادتوں کی تصدیق کی ہے۔شہید نوجوانوں میں البدر کے ضلع کمانڈر شکور پرے اور سہیل بھٹ شامل ہیں۔آپریشن کے دوران علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ضلع شوپیاں میں اس آپریشن سے قبل 2000سے اب تک 130مختلف واقعات میں 196حریت پسند ، 54عام شہری اور 2نامعلوم افراد شہید کئے گئے ۔ضلع شوپیاں میں اسی عرصے میں 39سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں اس آپریشن سے قبل 2000سے اب تک 11540مختلف واقعات میں 12764حریت پسند ، 4831عام شہری اور 418نامعلوم افراد شہید کئے گئے۔جبکہ اسی عرصے میں 3467سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی مارے گئے۔

By ajazmir