Thu. Mar 28th, 2024
311 Views

مظفرآباد(پی آئی ڈی)25اگست2020
آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر افتخار علی گیلانی نے کہاہے کہ دارالحکومت میں عوامی منصوبوں کی تکمیل کیلئے 44 کروڑ روپے لاگت کی سکیم منظور ہو چکی ہے سیوریج سمیت عوامی ضروریات کے منصوبوں کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ان منصوبوں پر کام کا آغاز جلد کیا جائے گا آئندہ چند روز میں بڑے عوامی مسائل دور کرنے کیلئے منصوبوں کی شروعات اور ریکارڈ مدت میں پائیہ تکمیل تک پہنچنے سے عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی مسلم لیگ ن کی حکومت میں گزشتہ چار سالوں کے دوران شفاف انداز میں ترقیاتی فنڈز کو عوامی ضروریات کے مطابق خرچ کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد کے مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر عوام علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ریاستی تشخص،تعمیر وترقی، آئینی ترامیم، میرٹ کی بالادستی کیلئے موجودہ حکومت نے عوام کی امنگوں کے مطابق چار سال کے مختصر عرصہ میں انقلابی اقدامات اٹھائے ہیں ریاست کے عوام کی خواہشات کے مطابق آزادکشمیر کے ترقیاتی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کرکے عوام کو سہولت پہنچانے کے منصوبوں پر ترقیاتی اہداف حاصل کئے جا رہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے ریاست کو با اختیار، باوقار بنانے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں انہوں نے کہا کہ کرپشن کا جھوٹا راگ الاپنے والے چند سیاسی مخالفین حکومت کی کارکردگی سے خوفزدہ ہیں آئندہ انتخابات سے چند ماہ قبل عوام کو منہ دکھائی کیلئے سامنے آنیوالے ہر پانچ سال بعد انتخابی موسم میں نمودار ہوتے ہیں عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ کرپشن کے الزامات آخری چند ماہ میں سرگرم ہونیوالے سیاسی قائدین کیوں لگاتے ہیں اب وہ دور نہیں رہا جب ایسے اوچھے ہتھکنڈے انتخابی مفادات حاصل کرنے کیلئے کئے جاتے تھے آزادکشمیر میں رواداری اور اخلاق کی سیاست کا ماحول خراب ہونے کا خطرہ ایک نومولود سیاسی جماعت نے پیدا کر دیا ہے۔
٭٭٭٭٭

By ajazmir