Thu. Mar 28th, 2024
1,160 Views

ہٹیاں بالا( نمائندہ خصوصی )پہلا جشن آزادی فلڈ لائٹس والی بال ٹورنامنٹ سال 2020ءکا فائنل میچ سکندر والی بال کلب کھانڈا بیلہ نے اپنے نام کرلیا , فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق امیدوار اسمبلی مرکزی رہنماءتحریک انصاف حلقہ سات اجمل مغل تھے , تفصیلات کے مطابق فلڈ لائٹ جشن آزادی والی بال ٹورنامٹ جو کہ گوہرآباد غربی کے مقام پر منعقد کیا گیا , اس ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کی بارہ ٹیموں نے حصہ لیا , ٹورنامنٹ کا فائنل علی گوہر والی بال کلب گوہرآباد اور سکندر والی بال کلب کھانڈا بیلہ کے درمیان ہوا ,فائنل مقابلہ فلڈ لائٹس میں کھیلا گیا, شائقین کی بڑی تعداد اپنی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھیں , فائنل میچ سکندر والی بال کلب کھانڈا بیلہ نے تین کے مقابلے میں ایک سیٹ سے اپنے نام کرلیا,علی گوہر والی بال کلب گوہرآباد نے مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایک ماہ میں دوسرا فائنل ہار کر جان نچھاور کرنے والے تماشیائیوں کو دلبرداشتہ کیا جبکہ کھانڈا بیلہ کی جانب سے واجد حسین،تیمور احمد،نعمان احمد، نسیم شیخ،ارشد قریشی،شہباز عباسی نے شاندار کھیل پیش کر کے تماشائیوں سے داد وصول کی۔اس فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے بیسیوں دیہاتوں کی عوام امڈ آئی۔گروانڈ انتظامیہ کو جان کے لالے پڑ گئے۔تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر مہمان خصوصی سابق امیدوار اسمبلی مرکزی رہنماءپاکستان تحریک انصاف اجمل مغل نے دونوں ٹیموں کو شاندار کھیل پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ والی بال کشمیر کا قومی کھیل ہے کھلاڑی محبتوں کے سفیر ہوتے ہیں جہاں کھیل کے میدان آباد ہوں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں , مختلف النوع کھیلوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ نوجوان نسل کی منشیات سمیت دیگر خرافات پر توجہ نہ رہے اور وہ اپنی سوچوں کا محور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کریں انہوں نے کہا کہ یہ نوجوان نسل کا المیہ ہے کہ موجودہ حکومت نے نوجوانوں کے مسائل پر بلکل توجہ نہیں دی صحت افزاءسرگرمیوں کو پروان چڑھانے کے گراﺅنڈز کا ہونا اشد ضرروی ہے لیکن اس طرف کسی نے توجہ نہیں دی۔گڈگورنس کے تمام دعوے بے بنیاد ثابت ہوئے تحریک انصاف اقتدار میں آکر نوجوانوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گئی آزادکشمیر میں بنیادی انفراسٹرکچر تباہ ہو کر رہ گیا ہے حکمران خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہی فائنل میچ میں مہمان خصوصی نے دونوں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں نقد انعام پیش کیا اور ونر ٹیم اور رنر ٹیم کو ٹرافیاں پیش کیں مین آف دی میچ اور مین آف دی سریز کے انعامات بھی تقسیم کیے گئے اجمل مغل کے علاوہ آصف مغل،اکرم مرزا،نوید اعوان،توقیر حمید مغل اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور تقریب کا اختتام آزادی کشمیر کے دعا اور ملک پاکستان کے استحکام کے لیے دعاؤں کے ساتھ ہوا

By ajazmir