Fri. Mar 29th, 2024
848 Views

مظفرآباد (پی آئی ڈی) 21 اگست 2020ئ
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید18افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،02کرونا وائرس کے مریض صحت یاب ہوئے،اور371افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے9کا تعلق مظفرآباداور8کا پونچھ اور 1 کا باغ سے ہے ۔ آزادکشمیر میں اب تک31571افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور2241افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے2068افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ112مریض زیر علاج ہیں اور 61مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 22کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،8کاپونچھ،08کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 5کاتعلق میرپور اور07کابھمبر اور6کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے2068 افرادمیں سے مظفرآباد سے645،جہلم ویلی37،نیلم 41،پونچھ سے174،باغ سے128،حویلی18، سدھنوتی65،میرپور453،بھمبرسے261جبکہ کوٹلی سے246مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے112 مریضوں میں سے90مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ22مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں13، سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 5،ڈی ایچ کیو باغ میں 3،ڈی ایچ کیو میرپور میں 1مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق28377افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

By ajazmir