114 Views

کراچی: رویتِ ہلال کمیٹی نے محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کردی ہے جس کے بعد یومِ عاشور 30 اگست کو ہوگا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ماہِ محرم الحرام 1442ھ کے چاند کی رویت کے تعین کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج بعد نمازِعصر دفتر محکمہ موسمیات میں منعقد ہوا۔
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں محکمہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کے حکام بھی شریک ہوئے۔
رویت ہلال کے بعد نیا ہجری سال شروع ہوگیا ہے جب کہ یوم عاشور اتوار 30 اگست ہوگا۔

Avatar

By ajazmir