106 Views

جہلم ویلی /
پاکستان تحریک انصاف ضلعی جہلم ویلی کی جانب سے 14 اگست جشن آزادی کی مرکزی تقریب پریس کلب ہٹیاں بالا میں منعقد ہوئی۔ جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا ۔ بعدازاں کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ مرکزی تقریب میں ضلعی صدر اخلاق خان ، جنرل سیکرٹری و سابق امیدوار سید ذیشان حیدر ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر مغل ، جوائنٹ سیکرٹری چوہدری غلام حسن ، سٹی صدر وسیم خان ترین ، صدر ویلفئیر ونگ کلیم عباس کاظمی ، یوتھ رہنما زین السلام گیلانی ، جبار شاہ ، بزرگ رہنما ظفر اللہ بیگ ، سنئیر رہنما صوبیدار الطاف مغل اور دیگر شریک ہوئے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی جہلم ویلی کی قیادت نے کہا کہ ربِ کریم کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں ایک آزاد ملک عطاء کیا، 14 اگست ہماری تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جو ہمیں ان لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے آباؤ اجداد نے اپنی مذہبی، ثقافتی اور سماجی اقدار کے تحفظ کیلئے پیش کیں، یہ دن ہمیں ان مقاصد کی بھی یاد دلاتا ہے جن کے حصول کیلئے ایک آزاد خود مختار مسلم ریاست کا قیام عمل میں آیا، تمام پاکستانیوں کو 73واں یومِ آزادی مبارک ہو، آئیں آج مل کر یہ عہد کریں کہ بطور قوم قائداعظم محمدعلی جناح کے ویژن کے مطابق مادر وطن کو امن‘ ترقی اور خوشحال مملکت بنانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برائے کا لائیں گے۔ مقررین نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جشن آزادی کے موقع پر کشمیر کے مظلوم عوام کو یاد رکھا اور کہا کہ اپنی منزل کے حصول کے لیے ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ایک ایسا طرزِ حکمرانی دیا جائے جو آزادی کے مقاصد سے موافق ہو۔ہم ایسے نظام کے لئے کوشاں ہیں جہاں قانون کی حکمرانی اور بالادستی قائم ہو۔ ہم نے ریاستِ مدینہ کو اپنے لئے قابل تقلید مثال منتخب کیا ہے۔آج یوم آزادی مناتے ہوئے ہمارے دل اپنے ان کشمیری بھائیوں کے لئے دکھی ہیں جو گذشتہ ایک سال سے بھارتی افواج کے محاصرے میں ہیں۔ ہم کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تمام فورمز پر مظلوم کشمیریوں کے لیے آوازبلند کرتے رہیں گے۔ہم بین الاقوامی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور بی جے پی کی حکومت کے نظریات کی وجہ سے خطے کے امن وسلامتی کو لاحق خطرات سے آگاہ کرتے رہیں گے۔مجھے یقین ہے کہ ہمارے کشمیری بھائی اپنے حوصلے اور جدوجہد کی بدولت اپنا حق خودارادیت حاصل کرنے میں ضرور کامیاب ہوں گے۔للہ تعالیٰ بابائے قوم کے وژن کے مطابق ملک کی تعمیر نو کے لیے ہماری کوششوں کو کامیاب فرمائے اوربھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں ہمارے مظلوم کشمیری بھائیوں کی آزادی کے ایجنڈا کی تکمیل عطا فرمائے۔

Avatar

By ajazmir