98 Views

مظفرآباد(پی آئی ڈی)14اگست2020ء
ملک بھر کی طرح آزاد جموں وکشمیر میں بھی پاکستان کا 73 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے اور اس عزم کی تجدید کے ساتھ منایا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں تکمیل پاکستان کی جدوجہد کے منطقی انجام تک تحریک آزادی کشمیر کی بھرپور حمایت جاری رکھی جائے گی۔یوم آزادی کے سلسلہ میں پوری ریاست جموں وکشمیر کے چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں میں تقاریب منعقد کی گئی۔ جشن آزادی کی مرکزی تقریب ایوان صدرمظفرآباد میں منعقد ہوئی جس میں صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان، وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان، ڈپٹی سپیکر آزاد جموں وکشمیرقانون ساز اسمبلی سردار عامر الطاف، وزیر برقیات راجہ نثاراحمد خان، ممبران اسمبلی عبدالرشید ترابی، عبدالماجد خان، چیف سیکرٹری ڈاکٹر شہزاد خان بنگش، انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین محسود،ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر، سیکرٹری صاحبان، سربراہان محکمہ جات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز سائرن بجا کر ایک منٹ کی خاموشی سے گیا گیا۔ جس کے بعد صدر اور وزیراعظم نے پرچم کشائی کی۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا اور گارڈ آف آرنر بھی پیش کیا گیا۔ تقریب سے صدر آزاد جموں وکشمیر اور وزیر اعظم آزاد کشمیر نے خطاب کیا جس کے بعد جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔
٭٭٭٭٭

Avatar

By ajazmir