157 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا نے پولیس اور انتظامیہ پر عدم اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے کل بروز منگل ایف آئی آر کے اندراج تک احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کر دیا۔ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کا اجلاس زیر صدارت صدر عمر کاظمی منعقد ہوا جس میں اسلم مرزا،محمد عارف کشمیری،خوشحال خان قذافی،زاہد جاوید عباسی مبارک حسین اعوان،سید اسرار ہمدانی سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی اجلاس میں صحافیوں نے پولیس کی جانب سے یونین آف جرنلسٹ ضلع جہلم ویلی کے صدر اعجاز احمد میر اور دیگر صحافیوں کو دی جانے والی دھمکیوں اور نازیبا زبان کے استعمال کے دو ہفتے گذرنے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا گیا صحافیوں نے اعلان کیا کہ کل بروز بروز منگل صحافی ہٹیاں بالا میں احتجاجی دھرنا دیں گے جو اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تھانہ پولیس چناری اعجاز میر اور دیگر صحافیوں کو دی جانے والی دھمکیوں پر ایف آئی آر درج کر نامزد ملزمان کو گرفتار نہیں کرتی اب انتظامیہ سے کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے انتظامیہ دو ہفتے سے ٹوپی ڈرامے کر رہی ہے اب کسی ٹوپی ڈرامے کو نہیں مانے گے اور سخت ترین احتجاج کریں گے اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور پولیس پر عائد ہو گی

Avatar

By ajazmir