170 Views

ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے صدر عمر کاظمی نے شر پسند عناصر کی جانب سے اپنی فیس بک آئی ڈیز سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے ممبر اور یونین آف جرنلسٹ ضلع جہلم ویلی کے صدر اعجاز احمد میر کو غیر جانبدارانہ صحافت سے روکنے کے لیے نازیبا زبان، نا جائز گالیاں،اور مارنے کی دھمکیاں دینے اور شرپسند عناصرکےخلاف کئی روز گذرنے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہونے سے پیدا شدہ صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے کل بروز پیر بوقت تین بجے ڈسڑکٹ پریس کا اجلاس طلب کر لیا ہے



سید عمر کاظمی نے کہا کہ اعجازاحمد میر کو نام لیکر جبکہ ضلع جہلم ویلی کے دیگر تمام صحافیوں کی فیس بک پر کردار کشی کی گئی ان نامزد اور نا معلوم افراد کی جانب سے صحافیوں کی کردار کشی ،انکے خلاف نازیبا زبان اور اعجاز احمد میر کو مارنے کی سوشل میڈیا فیس بک پر دی جانے والی دھمکیوں کے ثبوت معہ درخواست ایس پی جہلم ویلی سے مارک ہونے کے بعد پولیس کے پاس موجود ہیں ضلع جہلم ویلی بھر کی صحافتی برادری ان افراد کی جانب سے استعمال کی جانے والی زبان ،گالیوں اور دھمکیوں کے بعد عدم تحفظ اور زہنی کوفت میں مبتلا ہے اس سے قبل ہم متعدد مرتبہ انتظامیہ کو ایف آئی آر کے اندراج کے لیے ٹائم دے چکے ہیں لیکن اب تک ایف آئی درج کی گئی اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی تمام تر صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کل بروز پیر تین بجے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان تمام ممبران کی مشاورت سے کیا جائے گا اس لیے تمام ممبران اجلاس میں اپنی حاضری یقینی بنائیں

Avatar

By ajazmir