Tue. Mar 19th, 2024
590 Views

مقتول شاہنوازکیانی کے ورثاء کے خلاف تھانہ پولیس چناری میں درج مقدمہ میں شامل انسداد دہشت گردی کی دفعہ چھ اے ٹی اے کو ہائیکورٹ آزادکشمیرنے خارج کردیامقدمہ کی سماعت جسٹس راجہ شیراز کیانی نے کی جبکہ شاہنواز کیانی کے ورثاء کی جانب سے نوجوان وکیل شرافت حسین نقوی ہائیکورٹ میں پیش ہوئے



شاہنوازکیانی کے ورثاء کا کہنا تھا کہ اس ساری جیت کا کریڈٹ ایڈووکیٹ شرافت حسین نقوی کو جاتا ہے جن کی انتھک محنت سے یہ کامیابی نصیب ہوئی شاہنواز کیانی کے گھرانے نے انصاف کے اداروں سے اپیل کی کہ انہیں ان جھوٹے مقدمات سے ذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے محض ملزم پارٹی کے دباؤ پر انکو پولیس اور ملزم پارٹی کے ان سازشوں سے محفوظ رکھا جائے ہماری توجہ قتل کیس پر ہے اور صرف ملزم پارٹی کی حد تک ہمارا مسئلہ ہے دیگر لوگوں کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں

By ajazmir