Tue. Mar 19th, 2024
1,139 Views

اسلام آباد
پاکستانی حکومت نے کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کر کے سرینگر ہائی وے رکھ دیا، سری نگرہائی وے کا باقاعدہ افتتاح 5اگست کو دو مرحلوں میں کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے کشمیر ہائی وے کا نام تبدیل کر کے سرینگر ہائی وے رکھ دیا گیا، تمام ڈائریکشن بورڈز پر بھی کشمیر ہائی وے کو سرینگر ہائی وے کردیا گیا ہے۔

ڈھوکری چوک،فیض آباڈ، زیروپوائنٹ ، گولڑہ موڑاور ایکسپریس وے پر نئے نام کے بورڈ نصب کردیئے گئے ، جس روڈ کا نام تبدیل کیا گیا ہے یہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے مری کے راستے مظفرآباد سے ہو کرگھڑی ڈوپٹہ،چھٹیاں ،سراں ،ہٹیاں بالا ،چناری اور چکوٹھی سے ہوتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے سرمائی دارالحکومت سرینگر،لہہ اور جموں کی طرف جاتی ہےسری نگرہائی وے کا باقاعدہ افتتاح 5اگست کو دو مرحلوں میں کیا جائے گا۔


پہلے مرحلے کا افتتاح وفاقی وزیرمرادسعید، دوسرے مرحلے میں وزیرداخلہ اعجاز شاہ کریں گے۔

By ajazmir