Tue. Mar 19th, 2024
1,001 Views

کراچی: (اے ایف بی)عیدالاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر سندھ کے عوام کیلئے بڑی خوشخبری آگئی، سندھ حکومت نے عید کی تعطیلات میں ایک دن کا اضافہ کردیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا نوٹیفکیشن کے مطابق اب عید قرباں کی چھٹیاں 2 اگست کے بجائے 3 اگست تک ہوں گی ۔ سندھ میں منگل کو تمام سرکاری اور نجی ادارے کھلیں گے ۔ اس سے قبل عید کی تعطیلات 31 جولائی سے 2 اگست تک تھیں ۔



عید الفطر پر سندھ حکومت نے 6 چھٹیاں دی تھیں ۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی منظوری اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر عید تعطیلات میں ایک روز کا اضافہ کرکے 3 اگست تک بڑھا ئی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ پنجاب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات 2 اگست تک ہیں ، پیر کو تمام سرکاری و نجی ادارے کھل جائیں گے تاہم کورونا سمارٹ لاک ڈاوَن کے باعث مارکیٹیں ، بازار، سینما گھر، شادی ہالز اور پارکس بدھ تک بند رہیں گے ۔گزشتہ روز ملک بھر کے تمام شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں میں مساجد ، عید گاہوں اور کھلی جگہوں پر عیدکے اجتماعات منعقد کئے گئے، علمائے کرام نے اپنے خطبہ عید میں حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل کے پیش کردہ عظیم قربانی کے فلسفہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی،عید کے اجتماعات میں ملک کی ترقی و خوشحالی اور کورونا سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ،اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔

By ajazmir