محکمہ پبلک ہیلتھ کو عید پر بھی خدا کا خوف نہ آیا نماز عید کے موقعہ پر بھی لوئر محلہ چناری اور جامع مسجد غوثیہ کا پانی بند رہا درجنوں افراد پانی نہ ہونے کے باعث وضو نہ کر سکنے کی وجہ سےنماز کی ادائیگی نہ پائے

96 Views

محکمہ پبلک ہیلتھ کو عید پر بھی خدا کا خوف نہ آیا نماز عید کے موقعہ پر بھی لوئر محلہ چناری اور جامع مسجد غوثیہ کا پانی بند رہا درجنوں افراد پانی نہ ہونے کے باعث وضو نہ کر سکنے کی وجہ سےنماز کی ادائیگی نہ پائے۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ دو ہفتوں سے لوئر محلہ چناری کا پانی محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب سے بند کیا گیا ہے صرف دن گیارہ بجے دو بجے تک لوئر محلہ کو پانی فراہم کیا جاتا جس کا پریشر بھی انتہائی کم رکھا جاتا ہے اور بالائی منزلوں پر رہنے والے مکین پانی کے بغیر شدید مشکلات سے دو چار ہیں نماز عید کے موقعہ پر جامع مسجد غوثیہ چناری کے خطیب مولانا مقصود کیانی نے نماز عید کے وقت پانی کی بندش پر شدید غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا گذشتہ کئی روز سے پانی کی بندش پر چیخ چیخ کر آواز بلند کر رہا ہے لیکن محکمہ پبلک ہیلتھ ٹس سے مس نہیں ہے ارباب اختیار کو فوری طور پر لوئر محلہ میں پانی کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے پانی کی فراہمی کے احکامات جاری کرنے چاہیے چوبیس گھنٹوں میں صرف تین گھنٹے پانی کی فراہمی وہ بھی انتہائی کم پریشر میں قابل افسوس ہے