یونین آف جرنلسٹ ضلع جہلم ویلی کے صدر اعجاز احمد میر کوشر پسند عناصر کی جانب سے دی جانے والی دھکمیوں پر ایس پی جہلم ویلی کی طرف سےایف آئی آر کے اندراج اور انھیں گرفتار کرنے کی مہلت ختم ہونے کے بعدڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالااہم اعلان کر دیا

143 Views

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا نے ایس پی جہلم ویلی ریاض مغل کی جانب سے شر پسند عناصر کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور انھیں گرفتار کرنے کی مہلت ختم ہونے کے بعد جذبہ ایثار و قربانی کے تحت دی گئی ڈیڈ لائن میں ایک ہفتہ کی توسیع کااعلان کر دیا۔یہ اعلان ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا جو صدر پریس کلب عمر کاظمی کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں محمد اسلم مرزا،محمد عارف کشمیری،اعجاز احمد میر،ارشد رشید اعوان اور مبارک حسین اعوان اور دیگر ممبران نے شرکت کی اجلاس میں شر پسند عناصر کے خلاف مقدمہ کے اندراج اور انتظامیہ کی جانب سے لی گئی تین روزہ مہلت کو زیر بحث لایا گیا تمام پہلوؤں پر غور و خوض اور عید قربان کے علاوہ پانچ اگست یوم سیاہ کے پیش نظر دی گئی ڈیڈ لائن میں ایک ہفتہ کی توسیع کر دی گئی اگر سات اگست تک ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا کے سینئر رکن و یونین آف جر نلسٹ ضلع جہلم ویلی کے صدر اعجاز احمد میر اور دیگر صحافیوں کو دی جانے والی دھکمیوں اور توہین امیز کمنٹس پر مقدمہ درج نہ کیا گیا اور ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی تو ضلع جہلم ویلی کے صحافی آٹھ اگست کے روز ایک بار پھر سڑکوں پر نکل کر احتجاج سے گریز نہیں کریں گے صحافیوں کا کہنا تھا کہ ایس پی جہلم ویلی نے انتظامی امور کے پیش نظر صحافیوں سے ایف آئی آر کے اندارج کے لیے تین روزہ مہلت مانگھی تھی انتظامیہ کی مجبوری اور علاقہ کے امن کو برقرار رکھنے کے لیے جہلم ویلی کے صحافیوں نے ایک بار پھر قربانی دی ہے اب کی بار اگر صحافیوں کا جائز مطالبہ پورا نہ کیا گیا تو پھر کوئی بھی ہمیں احتجاج سے نہیں روک سکتا ہے اور نہ ہی ہم کسی بھی قسم کے انتظامیہ سے مذاکرات کریں گے اور انتظامیہ کی کوریج کا مکمل بائیکاٹ کریں گے۔۔۔۔