پاکستان تحریک انصاف جہلم ویلی کےوفد کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اسحاق طاھر ایڈووکیٹ کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر،سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوھدری سے مرکزی دفتر میں اہم ملاقات

139 Views

پاکستان تحریک انصاف جہلم ویلی کے ایک وفد نے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری وسابق نامزد امیدوار اسمبلی اسحاق طاھر ایڈووکیٹ کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوھدری سے مرکزی دفتر میں ملاقات کی ملاقات میں سید مختارالدین گیلانی،شیخ محمد صادق،آصف اقبال مغل،نوید اعوان،راجہ آصف لطیف،عمران کیانی،ڈویژنل سوشل میڈ یا ھیڈ اسرار احمد،شاھد حمید عباسی،عامر روشن اعوان و دیگر نے شرکت کی وفد سے بات چیت کرتے ھوئے بیرسٹر سلطان محمود چوھدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے تمام کارکنان پانچ اگست کو یوم استحصال کے طور پر منائیں آمدہ الیکشن میں تمام حلقوں سے اپنی جماعت کے کارکنان کو ٹکٹ جاری کریں گےبہت جلدمیں حلقہ ھٹیاں بالا کا مفصل دورہ کرونگا