نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا!وفاقی وزیر فواد چوہدری کی طرف 31جولائی جبکہ مفتی منیب الرحمن کی جانب سے یکم اگست کو عید منانے کا اعلان

244 Views

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عید الضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو ہوگی، ملک میں چاند نظر آ چکا ہے، علمائے کرام کو چاند کی رویت کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیئے ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک مرتبہ پھر نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ ملک میں سائنسی طور پر چاند نظر آ چکا، لہذا ملک میں عید الاضحیٰ 31 جولائی بروز جمعہ کو ہوگی۔فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ علمائے کرام کو چاند دیکھنے کیلئے پرانے طریقوں کی بجائے اب ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہیئےمنگل کی شام کو ذی الحج کا چاند نظر نہ آنے کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نےردعمل دیتے ہوئے کہاتھا کہ پاکستان میں سائنسی طور پر ذی الحج کا چاند نظر آ چکا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ رویت ایپ پر دیکھیں چاند نظر آ جائے گا۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آیا،یہ توظاہری سی بات ہے کہ بادلوں کی وجہ سے چاند نظر نہیں آئے گا، لیکن سائنسی طور پر تو چاند کی پیدائش ہو چکی اور سائنسی آلات سے چاند دیکھنا ممکن ہے۔ اس حوالے سے علمائے کرام کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا ہے یا نہیں۔اگر گھڑی پر وقت دیکھ کر نماز پڑھی جا سکتی ہے تو پھر ٹیکنالوجی کی مدد سے چاند کیوں نہیں دیکھا جا سکتا۔ فواد چوہدری نے اس حوالے سے منگل کی صبح کو ہی ٹوئٹ کر کے اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں پیر کی شب کو ذی الحج کے چاند کی پیدائش ہو چکی، اس لیے منگل کی شام کو کراچی اور سندھ کے دیگر کچھ علاقوں میں چاند نظر آ جائے گا۔ واضح رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمان کے مطابق منگل کے روز ملک میں کسی علاقے سے ذی الحج کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اس لیے عید الاضحیٰ اب ہفتہ یکم اگست کو ہوگی۔ جبکہ یکم ذی الحج 23 جولائی بروز جمعرات کو ہوگی۔