سابق وزیراعظم وصدر تحریک انصاف کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا قافلہ اجمل مغل رہنما تحریک انصاف کی دعوت پر وادی لیپہ روانہ۔ہٹیاں بالا میں تحریک انصاف تین دھڑوں میں تقسیم تحریک انصاف ہٹیاں بالا کی تنظیمی باڈی کے صدر اور سیکرٹری جنرل سمیت دیگر کارکنان نے الگ استقبال کیا۔جب کہ سابق ٹکٹ ہولڈر تحریک انصاف اسحاق طاہر ایڈووکٹ کی قیادت میں کارکنان نے الگ سے استقبال کیا شو آف پاور کی خاطر دونوں دھڑوں نے اپنے اپنے گروپوں کی قیادت کرنے والوں کو کندھوں پر اٹھایا جب کہ ایک تیسرا گروپ جس کا تعلق جہلم ویلی حلقہ سات سے ہے جن میں آصف اقبال مغل متوقع امیدوار اسمبلی کی قیادت میں نوید اعوان،اسرار احمد،شاہد حمید عباسی،عابد اعوان ،اعوانزدہ عفاص اور دیگر نے نیلی کے مقام پر استقبال کیا تحریک انصاف حلقہ سات کے متحرک نوجوانوں نے صحافیوں کو بتایا کہ گذشتہ پانچ سالوں سے ہم نے افرادی قوت فراہم کی لیکن ہمیں ہمشیہ نظرانداز کیاجاتا رہا اب ہم اپنی الگ سے پہچان کرانا چاہتے ہیں جو مستقبل میں سب سے نمایاں نظر آئے گئی۔بیرسٹر سلطان محمود خاموشی میں عافیت سمجھی اور گاڑی میں ہی برجمان رہے نہ باہر نکلے نہ نعروں کا جواب دیا اور نہ ہاتھ ہلایا۔کارکنان کی تقسیم پر رنجیدہ نظر آئے اور بغیر خطاب کیے لیپہ روانہ ہوگئے ہٹیاں بالا میں زیشان حیدر اور اسحاق طاہر کے استقبالیہ جلوسوں پر مخالف سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور ضلعی انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ غریب پر اپنے تمام قانونی تقاضے پورے کرتی ہے اور بھاری بھر جرمانے کرتی ہے کہ ایس او پی کی خلاف ورزی ہورہی ہے لیکن تمام سیاسی سرگرمیوں کی مکمل اجازت دے رکھی ہے۔دینی مدرسے کھولنے کی اجازت نہ نہیں سکول بند پڑے ہیں دفاتر میں حاضری برائے نام ہستالوں کی اوپی ڈی بند لیکن سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں کورونا وائرس وباءاگر حقیقت میں جان لیوا بیماری ہے تو سیاسی رہنماو¿ں کو کیوں نہیں پابند بنایا جا رہاہے کہ وہ ایس او پی پر عملدرآمد کریں۔۔۔۔۔۔۔۔