Thu. Mar 28th, 2024
1,038 Views

رپورٹ رفعت وانی

# چینی اور # ہندوستانی سرحدی فوجیوں نے منگل کے روز چوتھے کمانڈر سطح کی بات چیت کی ، جس نے دونوں ممالک سے فرنٹ لائن سرحدی فوجیوں کی دستبرداری اور سرحدی صورتحال کو کم کرنے پر رضامندی کا اظہار کیا۔ یہ مُلاقات ایل ای سی پر تُرشول کے مُقام پر ہوئی۔



مُلاقات میں چائینا کا موقف بڑا واضح تھا جس میں غیر متنازع مقامات سے فوجوں کو پیچھے لے جانے پر چائینا نے اپنی آمادگی ظاہر کی مگر پندرہ گھنٹے پر مُحیط طویل آرمی لیول کی بات چیت وہاں ڈیڈ لاک کا شکار ہوئی جہاں چائینا اپنے تحفُظات رکھتا ہے۔ دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے سامنے اپنے مطالبات رکھے۔ چائینا کے مطالبات میں کوئی خاص تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی جبکہ کہ انڈیا نے پیگو ن لیک خالی کرنے اور چائینا کو فنگر آٹھ پر واپس جانے کو کہا۔ جس پر چائینا نے خوشی خوشی واپس جانے سے انکار کر دیا۔
اور انڈیا کو بھرپور انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا جو کرنا ہے کر لو جو ایریا اب ہمارے قبضے میں ہے وہ تو ہے ہی مگر گلوان ویلی ہماری ہے اور صدیوں پر محیط ہماری تاریخ لداخ سے جُڑی ہے۔ اور ہم پیچھے کی جانب واپس نہیں جا سکتے۔ ہاں بشرطکہ انڈیا اپنا بنایا ہوا تمام انفراسٹکچر ختم کرے اور فنگر دو پر چلا جائے۔ چائینا نے واضح الفاظ میں امریکہ اور انڈیا کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر اپنے خدشات ظاہر کیئے اور کہا کہ انڈیا کو بار ہا چائینا نے دعوت دی کی ہم مل کر اس خطے کی ترقی کے لیئے کام کرتے ہیں جس پر انڈیا کا انکار اور امریکہ سے قربت نے چائینا کے خدشات بڑھا دیئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ چائینا کو نہ چاہتے ہوئے کچھ سخت اقدامات اُٹھانے پڑے ہیں۔۔۔ چائینا ابھی بھی امن کا خواہاں ہے مگر انڈو پیسفک سِی پر امریکہ کو رسائی دینا چائینا اپنی خودمُختاری پر وار سمجھتا ہے اور چائینا اپنی ترقی اور آزادی پر کوئی کمپرومائز لیئے تیار نہیں ہو گا۔ اس کے لیئے اگر چائینا کو سخت سے سخت اقدام اُٹھانے پڑیں یا چائینا کو کتنا ہی نقصان کیوں نہ برداشت کرنا پڑے چائینا ہر قیمت پر اپنی سرحدوں کی حفاظت کے لیئے چوکنا ہے اور ہماری خاموشی اور امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ، چائینا ایک ساتھ کئی مُحاظوں پر لڑنے کی طاقت رکھتا ہے ہماری طاقت کا غلط اندازہ نہ لگایا جائے مگر ہم طاقت کے استعمال سے پہلے انڈیا کو امن سے اس مسلے کے حل کے لیئے ایک موقع دینا چاہتے ہیں۔ انڈین کور کمانڈر نے چیف آف آرمی سٹاف نروان سنگھ کو بریفنگ دی ہے اور انڈین چیف اب اب راج ناتھ سنگھ سے ملاقات کریں گے اور انھیں بات چیت اور حالات کی سنگینی سے آگاہ کریں گے۔

By ajazmir