Fri. Mar 29th, 2024
1,168 Views

چناری (نامہ نگار )ضلع جہلم ویلی کی کیانی برادری نے سابق مشیر حکومت محمد خان کیانی کے بیٹے شاہنواز کیانی قتل کیس میں قانون پر اعتماد اور انصاف ملنے تک اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔



منگل کے روز ڈسٹرکٹ پریس کلب ہٹیاں بالا میں کیانی برادری کے ذمہ داران علی اکبر کیانی صدر گکھٹرویلفئیر ایسوسی ایشین جہلم ویلی ،مختار احمد کیانی، سرفراز احمد کیانی،طاہر عزیز کیانی، طیب منظور کیانی، ممتاز علی کیانی، عمیر آفتاب کیانی، اظہر علی کیانی،سلطان علی کیانی و دیگرنے ہنگامی پریس کانفرنس میں میڈیا کو اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ

شہید شاہنواز کیانی کا ناحق قتل ہوا جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور ہماری تمام تر ہمدردیاں مقتول پارٹی کے ساتھ ہیں مقتول پارٹی علاقے کے باعزت اور اعلی ظرف لوگ ہیں قیمتی جان ضائع ہونے کے باوجود قاتل پارٹی کا کوئی نقصان تک نہیں ہونے دیا بلکہ قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا جس طرح سوشل میڈیا اور پرنٹ میڈیا پر مقتول پارٹی کے خلاف ہرزہ سرائی کی جارہی ہے اور دو برادریوں کے درمیان تصادم کروانے کی کوشش کی جاری رہی ہے ہم اس کی مذمت کرتے ہیں اور میڈیا کے ذریعے یہ بتا دینا چاہتے ہیں ہمارا مسئلہ صرف قاتل پارٹی کے نامزد ملزمان ، ان کی فیملی اور اس کیس میں منفی کاروائیوں میں ملوث سہولت کاروں کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ کیانی برادری کا اجتماعی اظہار لاتعلقی ہے باقی مغل برادری کے ساتھ ہمارے درینہ تعلقات کے ساتھ قریبی رشتہ داریاں بھی ہیں اور مغل برادری ہمارے لیے قابل عزت و احترام ہے سوشل میڈیا پر کچھ شر پسند افراد نے جس طرح اس کو دو برادریوں کے درمیان تنازعہ بنانے کی کوشش کی نہ صرف مذمت کرتے ہیں بلکہ ان کے خلاف قانونی راستہ اختیار کریں گے جس کی وجہ سے ہم نے پہلے بھی کاروائی کے لیے چناری تھانہ میں درخواست دے رکھی ہے لیکن ہم صحافی خضرات سے بھی یہ درخواست کریں گے کہ کیانی برادری کے ذمہ داران سے موقف لیے بغیر اور حقائق کے منافی رپورٹنگ کر کے مقتول پارٹی کو مزید دکھ نہ پہنچایا جائے جس سے تصادم اور انتشار پیدا ہونے کا خطرہ ہو ہماری لیے تمام صحافی قابل احترام ہیں لیکن اس طرح کی حرکت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتاجس سے مقتول پارٹی کی دل آزاری ہوئی ایک سینئر صحافی نے کیانی برادری کے خلاف جس بغض اور عناد کا مظاہرہ کیا اس پر ان کو کیانی برادری سے معافی مانگنا چاہیے چناری تھانہ میں پرچہ نامعلوم افراد کے خلاف ہوتا ہے اور محترم صحافی نے بغیر یہ سوچے کہ جس خاندان کے بارے میں وہ بات کر رہے ہیں وہ پہلے ہی شدید کرب میں ہے کہ مغل برادری نے کیانی برادری پر چوری کا الزام اور ان کے خلاف ایف آئی آر کاٹ دی گئی ہم میڈیا نمائندگان کو یہ بات کلئیر کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم آپ بھائیوں کی عزت اور احترام کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ جو تحقیق اور حقائق کو نظرانداز کر کے مقتول پارٹی کی دل آزاری نہ کی جائے ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے نہ صرف کشیدگی کم ہوگی بلکہ امن کو بحال کیا جا سکتا ہے مقتول پارٹی کا پہلے بھی بہت نقصان ہو چکا ہے ان کو تحفظ دینا اداروں کی ذمہ داری ہے انصاف دلانا اداروں کی ذمہ داری ہے جس میں صحافتی اداروں کا بھی کلیدی کردار ہوگا جو ان کو ادا کرنا چاہیے مقتول فیملی کی آواز بننا چاہیے مقتول پارٹی نے جس برد باری ، مروت اور صبر کا مظاہرہ کیا اس کو بھی سراہا جانا چاہیے لیکن یہاں معاملہ الٹ ہے قاتل پارٹی کی حوصلہ افزائی کی جاری ہے اس مقتول پارٹی کے صبر کا امتحان لیا جا رہا ہے ہمارا یہ مشن بن چکا ہے کہ شہید شاہنواز کیانی کے بچوں کو انصاف دلائیں گے قانونی راستہ اختیار کیا ہے اور اس پر چل کر انصاف لینے کی کوشش کریں گے۔ انصاف نہ ملا تو آگے کا لائحہ عمل اس کے مطابق دیں گے اداروں کا احترام کرتے ہیں اس موقع پر ذمہ داران نے کہا کہ ہم انتظامیہ و پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے معاملات کو بہتر انداز میں ڈیل کیا اور مزید کوئی تصادم نہیں ہونے دیا اور امن کو قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کیاان کا کردارلائق تحسین ہے۔

By ajazmir