اگر بعض حکومتیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدام نہیں اٹھاتیں تو صورتحال مزید خراب اور خراب تر ہونے والی ہے۔سربراہ عالمی ادارہ صحت

150 Views

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر بعض حکومتیں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فیصلہ کن اقدام نہیں اٹھاتیں تو صورتحال مزید خراب اور خراب تر ہونے والی ہے۔ ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم گریبیسس نے کہا کہ ہم ان ممالک میں ’متاثرین میں خطرناک اضافہ‘ دیکھ رہے ہیں جہاں ’خطرے کو کم کرنے کے لیے ثابت شدہ اقدامات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔‘ڈاکٹر ٹیڈروس نے پیر کو جنیوا میں ایک بریفنگ میں کہا ’مجھے دو ٹوک الفاظ میں کہتے دیں کہ بہت سارے ممالک غلط سمت کی طرف جا رہے ہیں۔’وائرس عوام دشمنی میں نمبر ایک ہے ، لیکن بہت ساری حکومتوں اور لوگوں کے اقدامات سے اس کی عکاسی نہیں ہوتی۔‘ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا کہ ’رہنماؤں کے ملے جلے پیغامات‘ وبائی مرض کو قابو میں کرنے کی کوششوں پر پانی پھر رہے ہیں۔اگرچہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے ان رہنماؤں کا نام لے کر تذکرہ نہیں کیا ، لیکن کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ ان کا اشارہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر ایسے رہنماؤں کی جانب تھا جن پر وبائی مرض سے نمٹنے کے لیے وسیع پیمانے پر تنقید کی گئی ہے۔ ڈاکٹر ٹیڈروس نے مزید کہا ’اگر بنیادی باتوں پر عمل نہیں کیا جاتا ہے تو صرف ایک ہی راستہ باقی ہے۔‘