Thu. Mar 28th, 2024
558 Views

مظفرآباد(پی آئی ڈی)13جولائی2020
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید56افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور51کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے جبکہ337نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے اور ایک کرونا کے مریض کی موت ہوئی ۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے1کا تعلق مظفرآباد،5کا نیلم،4کا پونچھ،4کا باغ،32کا میرپور،8کا بھمبر اور2کا کوٹلی سے ہے جبکہ مظفرآباد میں ایک شخص کرونا کی وجہ سے فوت ہوا۔ آزادکشمیر میں اب تک20306 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے20254کے رزلٹ آچکے ہیں اور1655افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے1029افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ581مریض زیر علاج ہیں اور 45مریضوں کی موت ہوئی ہے.جن میں سے 17کا تعلق مظفرآباد،04کا راولاکوٹ،05کا باغ، 2کاتعلق سدھنوتی،5کاتعلق میرپور اور07کابھمبر اور5کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے1029 افرادمیں سے باغ سے 84،بھمبر سے115، جہلم ویلی18،حویلی17، کوٹلی 83،میرپور169،مظفرآباد415،نیلم 9، پونچھ69،سدھنوتی سے50 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کے581 مریضوں میں سے493مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ88مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآبادمیں18،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد11،ڈی ایچ کیو جہلم ویلی میں 3،ڈی ایچ کیو نیلم میں1،سی ایم راولاکوٹ میں4،سی ایم ایچ باغ میں2،ڈی ایچ کیو سدھنوتی میں 7،ڈی ایچ کیو میرپور میں 11، نیو سٹی ہسپتال میرپور18، ڈی ایچ کیو بھمبر میں10، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں3 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق17825افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور52افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

By ajazmir