150 Views

مظفرآباد( پی آئی ڈی)10جولائی2020
وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ ہندوستان آزادکشمیر کی تعمیر وترقی سے خائف ہو کر منفی پروپیگنڈے اور بین الاقوامی امداد کے خلاف لابنگ میں مصروف ہے ۔ ایسے وقت میں جب دنیا کرونا جیسی وبا کا سامنا کررہی ہے ،مودی اپنے مکروہ اور انسانیت دشمن عزائم کی تکمیل کےلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے ۔آزادکشمیر پاکستان میںسب سے تیزی سے ترقی ہونے والے علاقوں میں سے ہے۔ یہاں تعلیم ، صحت اور انفراسٹرکچر کے حوالہ سے سات دھائیوں بالخصوص گزشتہ چار سالوں میں مثالی تعمیر وترقی ہوئی ہے ۔ بھمبر سے لیکر تاﺅ بٹ تک آزادکشمیر کے ہر علاقے میں تعمیر وترقی کے کام جاری ہیں۔ سی پیک کا حصہ بننے سے آزادکشمیر میں تعمیر وترقی کا انقلاب آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم بیرسٹر افتخار گیلانی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین، پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی، سیکرٹری ہاﺅسنگ و فزیکل پلاننگ منصور قادر ڈار، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اعجاز احمد خان ،سیکرٹری برقیات ظفر محمود خان ودیگر شریک تھے ۔ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبہ جات کی مقررہ مدت کے تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ فنڈز ہونے کے باوجود منصوبہ جات غیر ضروری طوالت کا شکار ہورہے ہیں جس سے منصوبہ جات کی لاگت میں اضافہ ہوتا ہے اور قومی خزانہ پر بھی بوجھ پڑتا ہے ۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ عدالتوں میں ترقیاتی امور سے متعلقہ کیسز کی موثر پیروی کی جائے ۔ سیکرٹریز حکومت اور سربراہان محکمہ جات ہر پیشی پر خود پیش رفت کا جائزہ لیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آزادکشمیر میں بین الاقوامی سرمایہ کاری سے یہاں روزگار کے مواقعے پیدا ہونگے اور مستقبل میں یہ آزادکشمیر کی تعمیر وترقی اور خوشحالی میں اہم کردار اداکریگی۔
مظفرآباد ( پی آئی ڈی)10جولائی2020
وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمدفا روق حیدرخان نے کہا ہے کہ سردار محمد عبدالقیوم خان کی زندگی سیاسی کارکنوں کےلئے مثال ہے ۔سردار عبدالقیوم خان نے تحریک آزادی کشمیر کےلئے اہم کردار ادا کیا۔ ان کی شخصیت میں ہر پہلو موجود تھا۔رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی طبعیت کا بھی سردار عبدالقیوم خان کی شخصیت پر بڑا اثرا تھا۔ انہوں نے اپنی محنت سے اپنا مقام بنایا ۔ ان کی رحمدلی اورصلہ رحمی ان کی شخصیت کو امتیازی بناتی تھی۔ سردار سکندر حیات خان اور سردار عبدالقیوم خان کی رہنمائی میں مجھے کام کرنے کا موقع ملا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی برسی کے موقع پر اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کیا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سردار محمد عبدالقیوم خان کی اقدار آج بھی زندہ ہیں ۔ انہوںنے رواداری کا درس دیا ۔ سردار عبدالقیوم صاحب کے پاس اتنی مال دولت نہیں تھی لیکن کوئی بھی شخص ان کے پاس جاتا تو ان کی خواہش ہوتی تھی کہ اس کی مدد کروں ۔ ہر شخص ان کو اپنے قبیلے کا فرد سمجھتا تھا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سردار عبدالقیوم خان کی زندگی سیاسی کارکنوں کےلئے ایک مثال ہے کہ وہ کس طرح کسی کا حق مارے بغیر اپنا مقام بنا سکتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سردار عبدالقیوم خان کے ساتھ زندگی کے بہترین لمحات گزرے۔دعا ہے کہ اللہ رب العزت ان کے درجات بلند فرمائیں
مظفرآباد( پی آئی ڈی)10جولائی2020
وزیرا عظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان سے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق اور وزیر مال سردار فاروق سکندر نے الگ الگ ملاقات کی۔ ملاقاتوں میں حکومتی و جماعتی امور اور تعمیر وترقی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
٭٭

Avatar

By ajazmir