989 Views

چناری کے قریب موٹر سائیکل اور کار میں شدید تصادم صحافی عبدالوحید کیانی کابھتیجا شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔تفصیلات کے مطابق اسامہ فیروز ولد فیروز الدین کیانی ساکنہ چنوئیاں چکوٹھی سے چناری کی طرف آرہے تھے کہ اپنے گھر کے قریب چناری سے چکوٹھی جانے والی پرائیویٹ کار سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے تھانہ پولیس چناری نے پرائیویٹ کارکے ڈرائیور واجد خلیل ولد محمد خلیل کو معمولی زخمی حالت میں اپنی تحویل میں لے لیا ہے

Avatar

By ajazmir