647 Views

تبادلہ کیس!ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا سپریم کورٹ نے ایم ایس خواجہ اظہر بشیر کو دس دن کی مہلت دے دی۔



تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل محکمہ صحت آزاد کشمیر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا کے ایم ایس خواجہ اظہر بشیر کو تبدیل کر کے انکی جگہ ڈاکٹر منشاء طاہر قریشی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا کا ایم ایس تعینات کیا تھا جسکے بعد پہلے خواجہ اظہر بشیر تبادلہ پر حکم امتناعی حاصل کرنے ہائیکورٹ آزاد کشمیر اور بعد ازاں سپریم کورٹ آزاد کشمیر چلے گئے سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے جمعرات کے روز کہا کہ خواجہ اظہر بشیر کاتبادلہ کا کیس ہے اور یہ سروس ٹریبونل کا معاملہ ہے اندر دس ایام خواجہ اظہر بشیر سروس ٹریبونل سے اس حوالہ سے فیصلہ سپریم کورٹ میں جمع کروائیں بصورت دیگر سپریم کورٹ آزاد کشمیر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ہٹیاں بالا کے ایم ایس خواجہ اظہر بشیر کو دیا جانے والا حکم امتناعی ختم کرتے ہوئے رٹ خارج کر دے گی

Avatar

By ajazmir