195 Views

جمعرات کے روزسول سوسائٹی مظفرآباد اور سول سوسائٹی بلڈ بینک کی سرپرستی میں سول سوسائٹی بلڈ بینک چناری میں بلڈ کولیکشن كیمپ لگایا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
ڈی ایچ اوجهلم ویلی ڈاکٹر نعمان بٹ،راجہ حفیظ صدر سول سوسائٹی جہلم ویلی راجہ حفیظ،شاہد کیانی،صداقت مغل ،عوام علاقہ صحافی حضرات تاجر طبقہ نے بھرپور شرکت کی دریں اثنا مظفرآباد سے صدر سول سوسائٹی راجہ آفتاب ،چیئرمین سی ایم ایس فاروق میر،انچارج بلڈ بینک ملک اعجاز،ایاز عباسی،احتشام اعوان،شبیر شاہ، شیخ سہیل،نوید خان،احسن فاروق،نوید راجپوت اور دیگر عہدیداروں نے خصوصی شرکت کی بلڈ كیمپ چناری کے مقام پر شروع ہوا اور اس دور افتاد ایریا میں بڑی تعداد میں خون کا عطیہ تھلسیمیا کے بچوں کے لئے دیا گیا ۔مقررہ وقت سے پہلے 60 سے زیادہ خون کے عطیات موصول ہوئے جو امبور ہسپتال کے بلڈ سنٹر کے حوالہ کیا گئے۔دریں اثنا ڈی ایچ او جہلم ویلی ڈاکٹر نعمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ جلد عوام جہلم ویلی میں صحت کے حوالہ سے بڑی تبدیلیاں محسوس کریں گے ۔میری پہلی ترجیح ہٹیاں سے لیپا کے آخری گاؤں کے ہر سنٹر میں ماں اور بچے کی صحت ہے اور میں اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا ۔تقریب سے خطاب کرتے چیرمین سی ایم ایس نے کہا کہ جس قدر اتنے دور دراز سے لوگ خون کے عطیات دینے آئےہیں میں آئندہ پورے آزاد کشمیر میں لوگوں میں خون کے عطیات دینے کے حوالہ سے بہت تبدیلی محسوس کر رہا ہوں اور جلد پورے آزاد کشمیر سے بلڈ سیٹ اپ کو سنٹرلائزد کر کے ایک گرینڈ سی ایس کا وجود عمل میں لایا جائے گا ۔ہم نے اس کی بنیاد رکھ دی ہے اور اب لوگوں میں آگاہی مہم چلانا اپ لوگوں کی ذمہ داری ہےانہوں نے راجہ حفیظ کو مبارک باد دی اور سی ایم ایس کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلايا ۔
صدر سول سوسائٹی راجہ آفتاب نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج لوگوں کو دیکھ کر خوش ہو رہا ہوں کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کا خون دینے کے لئے جمع ہونا معاشرہ میں تبدیلی کی علامت ہے ۔یہاں کا ہر فرد سول سوسائٹی کا ممبر ہے جب ہم سب یکجا ہو کر کسی بھی مسئلہ کی طرف حکومت کی توجہ اچھے مقاصد کے لئے آواز اٹھائیں گے تو ہماری آواز پوری توجہ سے سنی جائے گی انہوں نے ڈی ایچ اوڈاکٹر نعمان سے اپیل کی کہ جلد جہلم ویلی میں بلڈ بینک قائم کیا جائے۔تقریب سے انچارج بلڈ بینک ملک اعجاز نے راجہ حفیظ کی کاوش کو سراہتے ہوے کہا کہ آج اتنی پر وقار تقریب دیکھ کر یقین ہو گیا ہے کہ لوگوں میں خون کے عطیات دینے کا جذبہ پیدا ہو چکا ہے اور جہلم ویلی کی ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے ۔
تقریب سے راجہ حفیظ صدر سی ایس جہلم ویلی، ڈاکٹر منشاطاہر قریشی،احتشام اعوان،نوید راجپوت نے بھی خطاب کیا اور اس تقریب کے انقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کی ۔

Avatar

By ajazmir