167 Views

ہٹیاں بالا
سیکر ٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی نے جمعرات کے روز جہلم ویلی کے نواحی علاقوں غربی لانگلہ، شرقی لانگلہ، سرائی، سوکا، پونیاں، گھڑتھامہ ودیگر علاقوں میں ٹین بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کے تحت جاری منصوبوں کا معائنہ کیا۔سیکرٹری جنگلات نے کھٹائی میں قائم نرسری کا بھی معائنہ کیا ۔ ناظم اعلیٰ جنگلات ترقیات سردار نصیر احمد خان، ناظم تجدید سرکل مظفرآباد اسدملک بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنگلات نے کہاکہ جنگلات انسانی زندگی کےلئے ناگزیر ہیں ،جنگلات کم ہونے کی وجہ سے ہمارے خطے کو ماحولیاتی مسائل کا بھی سامنا ہے اور انسانی زندگی کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کا حسن جنگلات کی وجہ سے ہے ۔ ہمیں اس قدرتی حسن کوبچانا ہے ۔ جنگلات کی حفاظت ہر شہری کا فریضہ ہے ۔ہمیں اپنی آنے والی نسلوں کو ایک بہترین صحت افزا ماحول فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ جنگلات اچھا کام کر نے کی کوشش کر رہا ہے ۔ جہاں عوام علاقہ کہ جانب سے تعاون کیا جاتا ہے وہاں پر سو فیصد رزلٹ بھی حاصل ہوتا ہے۔ سیکرٹری جنگلات نے کہاکہ محکمہ جنگلات ہٹیاں بالا اچھا کام کررہا ہے جس پر تمام آفیسران و اہلکاران کو مبارکباد دیتا ہوں۔ سیکرٹری جنگلات نے بعد ازاں رینج آفس چناری کا دورہ کیا جہاں پر ڈی ایف او جہلم ویلی غلام مجتبی اعوان،رینج آفیسر راجہ راشد ظفر نے انکا استقبال کیا اس موقعہ پر سیکرٹری جنگلات نے دوران لاک ڈاؤن محکمہ جنگلات چناری رینج کی کارگزاری کو سراہاتے ہوئے ہدایت دی کہ عوام کی لکڑ کی ضرورت کو پورا کیا جائے تانکہ عوامی مشکلات کم ہوں

Avatar

By ajazmir