145 Views

کورونا وائرس۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بینک،بیکری،ہوٹل سیل،19 گاڑیاں اور چنگی چی رکشے ضبط ،کورونا وائرس پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر جامع مسجد بلیاہ، جامع مسجد صرافہ بازار میں 10 جولائی نماز جمعہ کے اجتماع نہیں ہو گا ،ڈپٹی کمشنر کوٹلی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر اور ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر محمد شہزاد چوہدری نے بینک منیجر کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آنے کے باوجود بینک کھلا رکھنے پر کاروائی کرتے ہوئے بینک سیل کر کے باقی عملے کو آئیسولیٹ کر دیا ،شہر میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 19 گاڑیاں،متعدد چنگی چی رکشے ضبط کر لیے جبکہ آئندہ کل 10 جولائی کو بلیاہ مسجد اور جامع مسجد بلیاہ میں نماز جمعہ کا اجتماع نہیں ہو گا جس کا ڈپٹی کمشنر کوٹلی نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔

Avatar

By ajazmir