Thu. Mar 28th, 2024
488 Views

مظفرآباد( پی آئی ڈی)09جولائی2020
وزیر صحت آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ڈاکٹر نجیب نقی نے نظامت اعلیٰ صحت عامہ میں کرونا ایمرجنسی ہیلپ لائن آزاد کشمیر 1062 کا افتتاح کرد یا۔ اس ہیلپ لائن کے ذریعے کرونا وائرس کے حوالے سے ہر طرح کی معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔اس ہیلپ لائن پر ڈاکٹرز مامور کیے گیے ہیں جو کرونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر اور ضروری معلومات فراہم کرینگے ۔ افتتاحی تقریب میں سیکرٹری صحت عامہ میجر جنرل طاہر سردار اور ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین،سینئر چیف پلاننگ محکمہ صحت سلیم کاظمی، ڈایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر محمد فاروق اعوان، ایم این سی ایچ ریجنل ڈائریکٹر میڈم فرحت شاہین ،کرونا فوکل پرسن ڈاکٹر سید ندیم الرحمان و دیگر نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر ڈاکٹر سردار آفتاب حسین نے اس موقع پر وزیر صحت عامہ کو بریفنگ بھی دی۔
٭٭

By ajazmir