ضلع جہلم ویلی کی انتظامیہ،تلی کوٹ کی مغل اور کیانی برداری کے درمیان مذاکرات کامیاب تصادم کا خطرہ وقتی طور پر ٹل گیا

813 Views

ضلع جہلم ویلی کی انتظامیہ،تلی کوٹ کی مغل اور کیانی برداری کے درمیان مذاکرات کامیاب تصادم کا خطرہ ٹل گیا۔تفصیلات کے مطابق رات گئے سے تلی کوٹ کی کیانی اور مغل برادری کے درمیان جاری کشیدگی وقتی طور پر ٹل گئی ایس پی جہلم ویلی ریاض مغل کی قیادت انتظامیہ نے تلی کوٹ کی کیانی برادری سے مذاکرات کیے جس میں طے پایا کہ وفات پانے والے سعید مغل کی نماز جنازہ تین بجے گوجربانڈی گراؤنڈ میں ادا کرنے کے بعد مغل برداری کے دس افراد تلی کوٹ قبرستان میں جاکر تدفین کرنے کے بعد وآپس آجائیں گے علاقہ میں کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری مورچہ زن ہو گئی ہے اس سے قبل محمد سعید مغل کے ورثاء اور برادری کے درجنوں افراد نے شاہراہ سرینگر پر میت رکھ کر احتجاج کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے گھروں میں واپس جانے دیا جائے ایس پی جہلم ویلی ریاض مغل نے اس موقعہ پر مظاہرین کو یقین دہانی کروائی کہ ایک ہفتہ کے اندر اندر دیگر معاملات کو بھی حل کر لیا جائے گا جس کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کرتے ہوئےمیت لیکر گوجربانڈی روانہ ہو گئے