چناری کے نواحی علاقےتلی کوٹ میں کیانی اور مغل برادری کے درمیان کشیدگی ایس پی جہلم ویلی کا موقف سامنےآگیا

871 Views

ایس پی جہلم ویلی ریاض مغل نے چنار کشمیر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے رات کو بھی مقتول شاہنواز کیانی کے ورثاء اور دیگر لوگوں سے مذاکرات کر کے انھیں اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی کہ وہ وفات پانے والے سعید مغل کا نماز جنازہ اور تدفین ہونے دیں اب بھی ان سے درخواست کریں گے کہ وہ اس معاملہ کو نہ الجھائیں تانکہ پرامن طریقے سے جنازہ اور تدفین کا عمل مکمل ہو پائے



انھوں نے مزید کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اس لیے قانون کسی کو ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتے ہیں شاہنواز کیانی کے قتل میں ملوث تمام ملزمان گرفتار ہیں اب شاہنواز کیانی کے ورثاء اور دیگر کو بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے