طویل علالت کے بعد انتقال کرنے والے محمد سعید مغل کی میت مظفرآباد سے آبائی گاؤں تلی کوٹ کے لیے سینکڑوں رشتہ داروں اور برادری کے لوگوں کے ہمراہ روانہ تلی کوٹ میں بڑے تصادم کا خطرہ

452 Views

طویل علالت کے بعد انتقال کرنے والے محمد سعید مغل کی میت

مظفرآباد سے آبائی گاؤں تلی کوٹ کے لیے سینکڑوں رشتہ داروں اور برادری کے لوگوں کے ہمراہ روانہ تلی کوٹ میں بڑے تصادم کا خطرہ پولیس اور مقامی لوگوں نے بھی الگ الگ مورچے سنبھال لیے۔



تفصیلات کے مطابق رواں سال مئی کے اوائل میں قتل ہونے والے شاہنواز کیانی کے ورثاء اور عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ وہ مغل برادری کو علاقہ میں داخل نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی جنازہ اور تدفین یہاں کرنے دیں گے دوسری طرف مغل برادری کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ تلی کوٹ قبرستان مشترکہ قبرستان ہے جتنا حق کیانی برادری کا ہے اتنا ہی ہمارا حق ہے ہم بھی تلی کوٹ میں جنازہ کی ادائیگی اور تدفین کریں گے دونوں اطراف سے سخت موقف کے باعث علاقہ میں شدید کشیدگی کی فضا پیدا ہو گئی ہے شاہنواز کیانی کے ورثاء سمیت علاقہ کی مختلف برادریوں کے مرد،خواتین اور بچے پوری رات سے سڑک پر موجود ہیں انکا موقف ہے کہ انتظامیہ ہماری ڈیڈ باڈیز کے اوپر سے سعید مغل کی میت لیکر جائے ہم ایسے کسی صورت گزرنے نہیں دیں گے شاہنواز کیانی کے ورثاء اور مقامی لوگوں نے رکاوٹیں کھڑی کر کے تلی کوٹ جانے والی سڑک بلاک کر رکھی ہے دوسری طرف پولیس کی بھاری نفری نے بھی کسی بھی تصادم کو روکنے کے لیے ایس پی جہلم ویلی ریاض مغل،ڈی ایس پی رضاالحسن گیلانی،اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر اور دیگر آفیسران کی قیادت میں مورچے سنبھال رکھے ہیں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جیسے ہی مغل برادری کی طرف سے میت لیکر قافلہ تلی کوٹ چوک میں پہنچے گا تب ہی بڑا تصادم ہو گا