Fri. Mar 29th, 2024
2,230 Views

محمد سعید مغل کی وفات چناری کے نواحی علاقےتلی کوٹ کی مغل اور کیانی برادری میں کشیدگی بڑھ گئی درجنوں افراد تھانہ چناری کے باہر جمع ہو گئے نعرے بازی۔



تفصیلات کے مطابق تلی کوٹ کے رہائشی سعید مغل علالت کے باعث انتقال کر گئےجنکی میت انکے ورثاء آبائی گاؤں لے جانا چاہتے ہیں جبکہ کیانی برادری کا موقف ہے کہ وہ تلی کوٹ میں کسی صورت میں تدفین نہیں ہونے دیں گے تھانہ چناری کے باہرجاوید اکبر مغل،مرزا رفیق،ڈاکٹر نذیر،عبدالمجید مغل،مرزا سعید،حفیظ مغل،قدیر مغل،روشن نشاد اور دیگر کی قیادت میں درجنوں افراد جمع ہیں جن کا موقف ہے کہ انتظامیہ ہمارا ٹائم ضائع کر رہی ہے فوری طور پر میت کو تلی کوٹ پہنچانے کا بندوبست کیا جائے ان کا کہنا ہے کہ اگر میت نہ لے جانے دی گئی تو ہم تھانہ چناری کے باہر میت کو رکھ کر احتجاجا سرینگر مظفرآباد روڈ بند کر دیں گے دوسری طرف ایس پی جہلم ویلی ریاض مغل چناری سے تلی کوٹ روانہ ہو گئے ہیں آخری اطلاعات کے موصول ہونے تک محمد سعید مغل کی میت کو مظفرآباد سے چناری کی طرف روانہ کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ مئی کے اوائل میں کیانی اور مغل برادری کے درمیان ہونے والے تصادم میں شاہنواز کیانی قتل ہو گئے تھے جس کے بعد دونوں برادریوں میں کشیدگی پائی جاتی ہے مئی کے اوائل سے تاحال مغل برادری کے تمام لوگ علاقہ تلی کوٹ سے محفوظ مقامات پر منتقل ہو کر رہائش پذیر تھے آج وہ سب بھی میت کے ساتھ اپنے گھروں کو جانا چاہتے ہیں

By ajazmir