آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید40افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

238 Views

مظفرآباد(پی آئی ڈی)08جولائی2020
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید40افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور40کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے جبکہ460نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے6کا تعلق مظفرآباد،02کا پونچھ،15کا میرپور،08کا بھمبراور9کا کوٹلی سے ہے۔ آزادکشمیر میں اب تک18476 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے18424کے رزلٹ آچکے ہیں اور1459افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے828افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ591مریض زیر علاج ہیں اور 40مریضوں کی موت ہوئی ہے.جن میں سے 15کا تعلق مظفرآباد،04کا راولاکوٹ،04کا باغ، 2کاتعلق سدھنوتی،5کاتعلق میرپور اور06کابھمبر اور4کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے828 افرادمیں سے باغ سے 72،بھمبر سے87، جہلم ویلی17،حویلی14، کوٹلی 51،میرپور93،مظفرآباد377،نیلم 7، پونچھ61،سدھنوتی سے49 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کے591 مریضوں میں سے442مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ149مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآبادمیں19،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد13،ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ویلی میں 3،ڈی ایچ کیو نیلم میں 3، ڈی ایچ کیو باغ میں 05،ڈی ایچ کیو حویلی میں 03،ڈی ایچ کیو سدھنوتی میں 10،ڈی ایچ کیو میرپور میں 47، نیو سٹی ہسپتال میرپور10، ڈی ایچ کیو بھمبر میں 21، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 01 اور ٹی ایچ کیو ڈڈیال میں 14 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق16259افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور52افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔
٭٭٭