شاہنواز کیانی قتل کیس کے بعد محمد سعید مغل کا انتقال تلی کوٹ میں ایک بار پھر کشیدگی تصادم کا خطرہ مغل اور کیانی برادری آمنے سامنے پولیس کی نفری طلب کر لی گئی

1,362 Views

شاہنواز کیانی قتل کیس کے بعد محمد سعید مغل کا انتقال تلی کوٹ میں ایک بار پھر کشیدگی تصادم کا خطرہ ۔تفصیلات کے مطابق رواں سال مئی کے اوائل میں چناری کے نواحی علاقے تلی کوٹ میں مغل اور کیانی برادری میں ہونے والے ایک تصادم میں سابق مشیر حکومت محمد خان کیانی کے فرزند شاہنواز کیانی(بھٹو)شدید زخمی ہو گئے تھے جو کئی روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد چل بسے



شاہنواز کیانی کے قتل کے بعد انتظامیہ نے مغل برادری کے تمام گھروں کو خالی کروا کر مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا تھا جو آج تک اپنے عزیز و اقارب کے ہاں رہائش پذیر تھے شاہنوا کیانی قتل کیس کے چیف ملزم عاطف سعید کے والد(ر)ہیڈ کلرک محمد سعید مغل علالت کے باعث بدھ کے روز مظفرآباد میں انتقال کر گئے جنکی میت مظفرآباد سے انکے آبائی گاؤں تلی کوٹ کی طرف روانہ ہے مغل برادری کا موقف ہے کہ وہ محمد سعید مغل کو انکے آبائی گاؤں میں دفنائیں گے دوسری طرف کیانی برادری کے درجنوں مرد اور خواتین مغل برادری کی جانب سے سعید مغل کی میت تلی کوٹ لانے کے باعث مشتعل ہیں اور وہ تلی کوٹ جانے والی مین روڈ پر لیٹے ہوئے ہیں انکا موقف ہے کہ ہم محمد سعید مغل کی تدفین تلی کوٹ میں نہیں کرنے دیں گے انتظامیہ ہماری لاشوں سے گذار کر میت کو تلی کوٹ لیکر جائے ایسے ہم کسی صورت نہیں جانے دیں گے کیانی اور مغل برادری کے الگ الگ موقف سامنے آنے کے بعد ایک بار پھر تلی کوٹ میں دونوں برادریاں آمنے سامنے آگئی ہیں اور بڑے تصادم کا خطرہ دکھائی دے رہا ہے انتظامیہ پرامن طریقے سے جنازہ اور تدفین کے عمل کے لیے کوشاں ہے پولیس کی بھاری نفری بھی تلی کوٹ میں تعینات کر دی گئی ہے اسسٹنٹ کمشنر ہٹیاں بالا عبدالقادر کا کہنا ہے کہ قانون کسی کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے سکتے ہیں جس طرح ماضی میں کیانی برادری نے تعاون کیا امید ہے کہ وہ آج بھی تعاون کرتے ہوئے جنازہ اور تدفین کے عمل میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالیں گے