ڈائریکٹر جنرل محکمہ لوکل گورنمنٹ آزاد کشمیر سید ظہیر گردیزی کی زیر صدارت ہٹیاں بالا میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کا اجلاس

150 Views

ڈائریکٹر جنرل محکمہ لوکل گورنمنٹ سید ظہیر گردیزی نے گزشتہ روز ضلع جہلم ویلی کا دورہ کیا ، اس دوران انھوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید شکیل گیلانی کے دفتر میں محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اجلاس کی صدارت کی



جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شکیل گیلانی ایس ڈی او راجہ خرم نے لوکل گورنمنٹ کے تحت جاری ترقیاتی منصوبہ جات پر تفصیلی بریفنگ دی ،ڈی جی لوکل گورنمنٹ سید ظہیر گردیزی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ آزاد کشمیر کا کام صرف سڑکیں واٹر سپلائی راستے بنانا ہی نہیں بلکہ ہم نے نیا پروجیکٹ شروع کیا ہے جس کے تحت اب محکمہ لوکل گورنمنٹ مختلف ڈیٹا اگھٹا کر رہی ہے ،جن میں سب سے پہلے ہم نے کرونا وائرس کے شکار ایسے افراد جن کی موت واقع ہوئی ہے ان کا ڈیٹا اگھٹا کیا گیا ہے اس کے بعد دوسرے مرحلہ میں نکاح,طلاق,فوت شدگان,نئے پیدا ہونے والے افراد کا ڈیٹا اگٹھا کریں گے اور بوقت ضرورت دیگر محکمہ جات کے ساتھ شئیر کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ ایسا مربوط نظام بنا رہی ہے تاکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ دیہی ترقی کے لیے تمام ڈیٹا ہمہ وقت موجود رہے انہوں نے کہا کہ ہم دیگر محکمہ جات کے ساتھ بھی اجلاس کے بعد دیہی ترقی کے لیے مل کر کام شروع کریں گے جو کہ محکمہ زراعت,امور حیوانات سمیت دیگر محکمہ جات دیہی ترقی میں معاون ثابت ہوں گے ان کے ساتھ مل کر کام کریں گے، اس کے علاوہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے فیلڈ سٹاف نے دوران کرونا وائرس اور لاک ڈاون گھروں میں جاکر اور مختلف جگہ پر سیشن دیے جن میں لوگوں کو کرونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے متعلق شعور و آگاہی دی گئی، محکمہ لوکل گورنمنٹ میں اصلاحات نافذ کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے عوام الناس بھی محکمہ لوکل گورنمنٹ کو صرف سکیمیں مکمل کرنے والا ادارہ نہ سمجھیں بلکہ وہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اصل کام کی طرف طرف آنے کے لئے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ساتھ تعاون کریں بعد ازاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی سردار وحیدخان,ایس پی ریاض مغل,اسسٹنٹ کمشنر سردار عبدالقادر سے ان کے دفتر جاکر ملاقات کی اور محکمہ لوکل گورنمنٹ کے ساتھ تعاون پر ان کی خدمات کو سراہا انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال کی طرف جانے والی روڈ کا بھی معائنہ کیا اور بہترین کام کروانے پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اے ڈی شکیل گیلانی,پروجیکٹ لیڈر خورشیدترین کی کارکردگی کو سراہا۔۔۔۔۔۔۔۔