261 Views

مظفرآباد(پی آئی ڈی)06جولائی2020
آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید41افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ202نئے افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے اور51کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے ۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے23کا میرپور،11کا بھمبر،04کا کوٹلی،02کا باغ جبکہ ایک کا پونچھ سے ہے ۔ آزادکشمیر میں اب تک17723 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے جن میں سے17671کے رزلٹ آچکے ہیں اور1383افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے741افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے



جبکہ606مریض زیر علاج ہیں اور 36مریضوں کی موت ہوئی ہے.جن میں سے 13کا تعلق مظفرآباد،04کا راولاکوٹ،04کا باغ، 2کاتعلق سدھنوتی،5کاتعلق میرپور اور05کابھمبر اور3کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے741 افرادمیں سے باغ سے 65،بھمبر سے85، جہلم ویلی12،حویلی7، کوٹلی 42،میرپور93،مظفرآباد329،نیلم 7، پونچھ55،سدھنوتی سے46 مریض صحت یاب ہوئے جنہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔کرونا کے606 مریضوں میں سے472مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ134مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآبادمیں 11،آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد15،ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم ویلی میں 3،ڈی ایچ کیو نیلم میں 3، ڈی ایچ کیو باغ میں 05،ڈی ایچ کیو حویلی میں 03،ڈی ایچ کیو سدھنوتی میں 10،ڈی ایچ کیو میرپور میں 47، نیو سٹی ہسپتال میرپور05، ڈی ایچ کیو بھمبر میں 08، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 10 اور ٹی ایچ کیو ڈڈیال میں 14 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق15607افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی اور52افراد کے ٹیسٹ کے رزلٹ آنا باقی ہیں۔نئے افراد کے کرونا کے ممکنہ کیسز کے حوالہ سے لیے گے ٹیسٹ کی رپورٹ ایک دو روز میں آجائے گی۔ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت کا عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔ دریں اثناء ترجمان آزادکشمیرحکومت ڈاکٹرمصطفی بشیرعباسی کرونا وائرس کا شکار ہوگے انہوں نے اپنے آپ کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے

٭٭٭

Avatar

By ajazmir